ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیکس سی ڈی معاملہ :الگ گاڑی کے لیے عدالت پہنچے سندیپ کمار

سیکس سی ڈی معاملہ :الگ گاڑی کے لیے عدالت پہنچے سندیپ کمار

Tue, 04 Oct 2016 12:09:44    S.O. News Service

نئی دہلی، 3 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سیکس سی ڈی عام ہونے کے بعد عصمت دری کے الزام میں گرفتار کئے گئے دہلی حکومت کے سابق وزیر سندیپ کمارنے جیل سے عدالت لائے جاتے وقت اپنے لیے الگ گاڑی کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت کا رخ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دوسری سیاسی پارٹیوں کے حامیوں سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔سندیپ نے یہ درخواست کرتے ہوئے خصوصی جج پونم چودھری کی عدالت میں اس سلسلے میں ایک درخواست دائر کی ہے۔اس درخواست پر کل سماعت ہوگی۔کل ہی سندیپ کو 14دنوں کی عدالتی حراست کی مدت پوری ہونے پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔آپ ممبر اسمبلی سندیپ کی پیروی کر رہے وکیل پردیپ رانا نے درخواست میں دعوی کیا ہے کہ یہ سیاست سے متاثرمعاملہ ہے اور کچھ شرپسند عناصر نے جیل کی گاڑی میں سندیپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔درخواست میں کہا گیاکہ موجودہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے یہ معاملہ سب کے سامنے ہے اور درخواست گزار (سندیپ)کو اندیشہ ہے کہ سیاست سے متاثر اس معاملے میں دوسری پارٹیوں کے حامی یا شرپسند عناصر ان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں حاضر ہونے کے وقت رکن اسمبلی کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔سیکس سی ڈی سامنے آنے کے بعد ایک خاتون نے سندیپ کمار کے خلاف جنسی زیادتی کی شکایت درج کرائی تھی۔خاتون کی شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔


Share: